حیدرآباد۔23۔جنوری (اعتماد نیوز)آج پرانے شہر کے چنچل گوڑہ میں بڑے پیمانہ
پر سرقہ کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب مقبول احمد خان 20سال سے
کینڈا میں مقیم ہیں ۔ اور وہ اس وقت حیدرآباد میں مقیم تھے۔ آج وہ اپنے
دختر کی
شادی کے موقع پر شادی کے انتظامات میں مصروف تھے کہ چنچل گوڑہ میں
انکے مقفل مکان سے سارقوں نے 96تولہ سونا ‘1200کینڈین کرنسی ‘اور دو آئی
فونس کا سرقہ کر لیا۔ چنانچہ دبیر پورہ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے اپنے
تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔